ممنوعہ فنڈنگ آخری کیس نہیں، خان صاحب نے اور بھی چاند چڑھائے ہوئے ہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ آخری کیس نہیں ہے، خان صاحب نے اس کے بعد بھی چاند چڑھائے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا بس سزا کا تعین باقی ہے، جو جرم ثابت ہوا ہے جو سزا ہو سکتی ہے وہ پارٹی پر پابندی یا عمران خان کی نااہلی ہو سکتی ہے، عمران خان سے رقم برآمد کی جائے گی، مزید جو لوگ ملوث ہیں وہ بھی گرفتار ہوں گے اور انہیں بھی سزا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاروں کام کرنے کے لیے ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھیجی جائے گی، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر مالیاتی اداروں کی مدد سے تحقیقات ہوں گی، اس معاملے کو مزید طول نہیں دیا جائے گا، تحقیقات جلد مکمل ہوں گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ یہ آخری کیس نہیں ہے، اس کے بعد بھی خان صاحب نے چاند چڑھائے ہوئے ہیں، اس لاڈلے کو پوچھتے پوچھتے 8 سال ہو گئے، اس معاملے میں حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صادق اور امین بنایا گیا جس میں شرعی اور دنیاوی عیب ہیں، انصاف کا نظام اگر صحیح طرح کام کرتا تو عمران خان ریاست کا والی نہ ہوتا۔طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف بالکل واپس آئیں گے اور ان کا حق ہے کہ وطن واپس آئیں، نواز شریف اگلے انتخابات سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی اپنے قلم سے وہ تمام ظلم اور جبر جو نواز شریف یا کسی کارکن پر ہوا ختم کر دینا چاہیے تھا، ہم نے نظام کو ایک اور موقع دیا، خصوصاً انصاف کا نظام اپنی تصحیح کرے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر