’بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے ’ہندوتوا‘ پر ڈھٹائی سے عمل پیرا ہے‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لیے ‘ہندوتوا’ ایجنڈےکو ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہا ہے۔یوم استحصال کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 3 سال ہو چکے ہیں، بھارت غیر انسانی فوجی محاصرے اور کشمیری عوام کے مصائب پر بے حسی جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت چوتھے جنیوا کنونشن اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی اعلیٰ حریت قیادت بدستور قید ہے، کشمیری نوجوان بھارتی قابض افواج کے ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور ہر قسم کی آزادی سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی حکومت وادی کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لیے ہندوتوا ایجنڈےکو ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال 3 سال میں سنگین طور پر ابتر ہوئی ہے، کشمیری عوام ابھی تک فوجی محاصرے میں ہیں لیکن کشمیری عوام نے جرات اور دلیری سے بھارتی مظالم کی مہم کو ناکام بنایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے جائز مقصد کے حصول کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کی ہے، پاکستان ان کشمیریوں کی آواز بنا رہے گا جن کی قربانیاں اس وقت بھی جاری ہیں، ہم ان کے جائز حقوق کے مکمل حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل میں ہی ہے جس کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر