تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ اور قرارداد الیکشن کمیشن کو پیش کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چارٹر آف ڈیمانڈ اور قرارداد الیکشن کمیشن کو پیش کردی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آصف اقبال کو قرارداد جمع کروائی۔تحریک انصاف کی یادداشت میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی ایوانوں میں نشستوں کے اعتبار سے پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، الیکشن کمیشن طویل عرصے سے تحریک انصاف کے خلاف امتیازی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا تعصب ان کے فیصلوں اور پالیسیوں سے سامنے آتا ہے، الیکشن کمیشن کے تعصب اور آئین سے روگردانی کی فہرست طویل ہے، 2 اگست 2022 کو ممنوعہ فنڈنگ کے مقدمے کا فیصلہ آئین اور قانون سے مکمل انحراف ہے۔تحریک انصاف کی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف بھرپور انتقامی کارروائی اور حقائق کو یکسر نظر انداز کرنے کی کوشش ہے، کے پی اور پنجاب اسمبلی قراردادوں کی شکل میں عدم اطمینان ظاہر کر چکی ہیں۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ اراکین بلا تاخیر اپنی نشستوں سے مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن کی از سر نو تشکیل سے جاری سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کا موقع دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر