نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کر رہی ہیں، وائٹ ہاؤس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کررہی ہیں، ان کو تائیوان کے دورے کا حق ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی پلوسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنائی ہے، ہاؤس اسپیکر کا دورہ تائیوان امریکی مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔جان کربی کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ چینی خود مختاری یا امریکا کی دیرینہ ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی نہیں۔امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا، چینی نائب وزیر خارجہانہوں نے کہا کہ چین پلوسی کے دورے کو تائیوان پر حملے کا بہانہ بنانے سے گریز کرے، نہیں چاہتے کہ اس طرح سے کوئی بحران اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکا مغربی پیسفک کی فضا اور سمندر میں آپریٹ کرتا رہے گا، چین تائیوان کے خلاف معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کر سکتا ہے۔الظواہری دنیا کا سب سےمطلوب دہشتگرد تھا، ترجمان وائٹ ہاؤسنیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کابل میں انسداد دہشتگردی آپریشن میں ایمن الظواہری مارا گیا، الظواہری دنیا کا سب سے مطلوب دہشتگرد تھا۔دورہ تائیوان کسی بھی طرح امریکی دیرینہ پالیسی سے متصادم نہیں، اسپیکر نینسی پلوسیجان کربی نے کہا کہ الظواہری امریکی شہریوں، مفادات اور نیشنل سیکیورٹی کے لیے خطرہ تھا، افغانستان میں امریکی فورسز موجود نہیں، اس کے باوجود ہم مطلوب دہشتگرد کی شناخت اور سراغ لگا سکتے ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مطلوب دہشتگرد کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہماری صلاحیت کی یہ بہترین مثال ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر