آزاد کشمیر: کچا مکان گر گیا، 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے تائی منڈھول میں شدید بارشوں کے باعث کچا مکان گر گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔مکان کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔مختلف مقامات پر بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے مظفر آباد مانسہرہ شاہراہ لوہار گلی کے مقام سے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ادھر بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے بعد دریائے پونچھ میں کوٹلی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔سیلاب سے کئی دیہات اور سیکڑوں ایکڑ پر لگی فصلیں زیرِ آب آ گئیں، انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر کے مقامی آبادی کو منتقل کر دیا گیا۔جھنگ میں دریائے چناب پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جس سے فصلیں اور 50 دیہات زیرِ آب آ گئے۔نارووال میں حالیہ بارشوں اور دریائے راوی میں بھارت سے 2 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ چھوڑنے کی اطلاعات کے بعد فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔راجن پور میں محمد پور گم والا کا 20 روز بعد بھی راستہ بحال نہیں ہو سکا ہے۔دوسری جانب ضلع اپر کوہستان میں تیز بارش کے بعد اچھار نالے میں طغیانی آ گئی۔سیلابی ریلے میں شاہراہِ قراقرم کا اہم پل بہہ جانے سے گلگت سے پاکستان کے دیگر علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔سیلاب سے داسو ڈیم رہائشی کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایف ڈبلیو او کو جلد از جلد عارضی پل کے قیام اور شاہراہ کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ضلع صوابی میں بارش سے کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں، ملبے تلے دب کر کئی مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔تربیلا ڈیم کے ایگزلری اسپل ویز کھول دیے گئے جس سے دریائے سندھ میں صوابی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر