یوکرین سے اناج سے لدا پہلا بحری جہاز روانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین سے اناج سے لدا پہلا بحری جہاز آج اوڈیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا۔استنبول میں قائم جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق یوکرین سے روانہ ہونے والے پہلے بحری جہاز پر 26 ہزار ٹن سے زائد مکئی لدی ہے۔جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر نے کہا کہ یوکرین سے آنے والا بحری جہاز 2 اگست کو ترکی پہنچے گا، بحری جہاز انسپیکشن کے بعد تریپولی روانہ ہو گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یوکرین سے اناج سے لدے جہاز کی روانگی کا خیرمقدماقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین سے اناج سے لدے جہاز کی روانگی کا خیرمقدم کیا ہے۔یوکرینی شہر میکو لائیف پر روس کا میزائل حملہ، اناج کا سب سے بڑا تاجر ہلاکخبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے معاہدے کے مطابق یوکرین سے اناج کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج برآمدگی کی بحالی سے عالمی غذائی ضروریات کی صورت حال مستحکم ہو گی۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی معاہدہ پچھلے ہفتے اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں طے ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر