جولائی میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا: ایف بی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے جولائی 2022 میں مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ محصولات اکٹھے کیے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں محصولات کا ہدف 443 ارب روپے تھا لیکن ادارے نے 15 ارب روپے زیادہ یعنی 458 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ جولائی میں 417 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے، کھاتوں کی ایڈجسمنٹ کے بعد جولائی کے اعداد و شمار میں مزید بہتری متوقع ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں ادا کیے گئے ریفنڈز کی رقم 28 ارب روپے تھی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 21 ارب روپے ریفنڈز کیے گئے تھے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ فنانس ایکٹ 2022 میں متعارف اقدامات کا نتیجہ ہے، محصولات میں مقامی ٹیکسوں کی شرح 55 فیصد جبکہ درآمدی ٹیکس کی شرح 45 فیصد رہی، مقامی ٹیکسوں میں بڑھوتری کی شرح تقریباَ 31 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جائیدادوں کی فروخت پر پیشگی ٹیکس میں 118 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تمباکو کی صنعت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 47 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا۔اعلامیے کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جولائی 2022 کے دوران 67 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی شرح 2020 میں 3.0 ملین تھی جو اب 3.4 ملین تک پہنچ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر