امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی آج سے ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی آج سے ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گی۔امریکی حکّام نے بتایا ہے کہ اسپیکر نینسی پیلوسی کانگریس کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نینسی پیلوسی سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان جائیں گی۔چائنیز دھمکی، نینسی پیلوسی کے دورۂ تائیوان کیلئے امریکا نے فوجی پلان بنالیاحکّام کا کہنا ہے کہ انڈوپیسیفک خطے میں باہمی سلامتی،اقتصادی شراکت داری اور جمہوری حکمرانی پر تبادلۂ خیال ہوگا۔امریکی حکّام کی جانب سے نینسی پیلوسی کے دورے میں تائیوان جانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین نے امریکی اسپیکر کے ممکنہ دورۂ تائیوان پرامریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔چین تائیوان کو اپنے ملک کا حصّہ قرار دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر