پی ٹی آئی کو ووٹن کلب سے 12 لاکھ ڈالرمنتقل ہوئے، ای سی پی کی جنوری میں جاری رپورٹ میں انکشاف

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رواں سال جنوری میں جاری رپورٹ میں انکشاف کیا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹن کرکٹ کلب سے 12 لاکھ ڈالر منتقل کیے گئے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پیسے کے ذرائع نہیں بتائے،عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کلب کا مالک ہونا تسلیم کیا ہے اورکسی غلط کام کرنے کی تردید کی ہے۔برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع کی جانیوالی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشافالیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ایک بیان میں عارف نقوی نے کہا کہ انہوں نے کسی غیر پاکستانی شخص یا کمپنی یا کسی ممنوعہ ذریعے سے رقم حاصل نہیں کی لیکن فنانشل ٹائمز نے اپنے پاس موجود دستاویز کے حوالے سے ووٹن کرکٹ کے بینک اسٹیٹمنٹ کی الگ کہانی بیان کی ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2013 میں نقوی نے تین حصوں میں تحریک انصاف کو 21 لاکھ 20 ہزار ڈالر منتقل کیے، ابراج گروپ کی طرف سے منتقل کی گئی سب سے بڑی رقم 13 لاکھ ڈالر تھی۔کمپنی کی دستاویز کے مطابق یہ رقم ووٹن کرکٹ کو کے الیکٹرک سے منتقل کی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر