عوام کو پتا چلنا چاہیے عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فنانشل ٹائم جیسے ادارے نے کہا کہ عارف نقوی نے لندن میں کرکٹ میچ کروائے، عارف نقوی کی کمپنی سے 55 کروڑ کی رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں بھیجی گئی، عوام کو پتا چلنا چاہیے کہ عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا۔شاہد خاقان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جماعت نے امریکی کمپنیوں سے پیسے وصول کیے، امریکا سمیت مختلف ممالک سے وصول پیسوں کا بڑا حصہ پاکستان پہنچایا ہی نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا اور ٹیکساس کی کمپنیوں سے پیسے وصول کر کے غیرجانبدار فیصلے نہیں ہو سکتے، کسی بھی غیر ملکی شخص یا کمپنی سے فنڈنگ حاصل کرنا غیر قانونی ہے، 8 سال ہوگئے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر فیصلہ نہیں دے سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کی ایک بڑی رقم ملک میں نہیں آئی، اب بھی ملک کے باہر اکاؤنٹس میں موجود ہیں، ہم نے آج الیکشن کمیشن سےدرخواست کی ہے کہ عوام کو پتہ چلے عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا قانون کسی سیاسی جماعت کو کسی فارن گروپ سے پیسے لینے کی اجازت نہیں دیتا، یہاں رات کے اندھیرے میں عدالتیں کھلتی ہیں جو اپنے ہی فیصلوں کی نفی کر دیتی ہیں۔شاہد خاقان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے، اگر عمران خان کے ہاتھ صاف تھے تو پہلے دن ہی حساب دیتے، آج بھی عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر