مسلم لیگ ق کا اجلاس، چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ نے پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔

ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ق لیگ کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ شارٹ نوٹس پرآج ہنگامی اجلاس ہوا، لیگل ونگ کی مشاورت کے بعد آج اجلاس بلایا گیا جس میں 83لوگ شریک ہوئے، مشاورت کے بعد چارسے پانچ قرار دادیں پاس ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ تین افراد کی کارروائیاں پارٹی کےلیے نقصان دہ ثابت ہوئیں،اجلاس میں چوہدری شجاعت کوصدارت سےالگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا، انہیں صحت کے پیش نظر صدارت سے الگ کرنے کا فیصؒہ کیا گیا۔ ان کی صحت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ طارق بشیر چیمہ کو بھی پارٹی عہدے سے ہٹادیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ق لیگ نے فوری الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی الیکشن کے سلسلے میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن قائم کردیا گیا ہے جس کی سربراہی جہانگیر جوجا ایڈووکیٹ کریں گے، ق لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن محرم کے بعد ہوگا۔

کامل علی آغا کے مطابق ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں حمایت کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر