‏سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کر لیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے جس کی تصدیق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔ سپیکر نے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا ہے۔

 

 

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے استعفے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔پی ٹی آئی کے مبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

سپیکر نےممبران قومی اسمبلی علی محمد خان(NA-22)، فضل محمد خان(NA-24)، شوکت علی(NA-31)،فخر زمان خان(NA-45)، فرخ حبیب(NA-108)، اعجاز احمد شاہ(NA-118)، جمیل احمد خان(NA-237)،محمد اکرم چیمہ(NA-239)، عبدالشکور شاد(NA-246) کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ارکان ڈاکٹر شیریں مزاری اورشندانہ گلزار خان کےاستعفے بھی قبول کیے گئے ہیں۔

سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل خواجہ سعد رفیق، خورشید شاہ اور سردار ایاز صادق سے مشاورت کی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے گئے۔ سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا لیکن کوئی بھی نہیں آیا۔

خیال رہے کہ مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد پارٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو پہلے بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا تھا تاہم کوئی بھی رکن تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کا موقف تھا چونکہ انہوں نے اسمبلی فلور پر استعفے دیے ہیں اس لیے تمام ارکان کے استعفے منظور ہوجانے چاہئیں اور اس کیلئے فرداً فرداً تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر