نئے ججوں کی تعیناتی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ کیلئے نامزد کیے گئے پانچ ججوں کے بارے میں مزید معلومات شامل کرنے اور مزید نام شامل کرنے کی تجویز دے دی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی زیر صدارت ہوا جس میں سات ارکان نے شرکت کی جب کہ دو ارکان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کیلئے جن پانچ ججوں کے نام تجویز کیے تھے ، سپریم جوڈیشل کونسل نے ان پر غور کیا ، طویل بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس ملتوی کردیا جائے تاکہ چیف جسٹس اپنے تجویز کیے گئے ناموں کے بارے میں مزید معلومات اور ڈیٹا مہیا کرسکیں، اس کے علاوہ اگر وہ مناسب سمجھیں تو فہرست میں مزید نام بھی شامل کرلیں۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی اور اٹارنی جنرل نے اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی نئی تاریخ چیف جسٹس ارکان کو بتادیں گے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے چیف جسٹس کی طرف سے نامزد کیے گئے پانچوں ججوں کے نام مسترد کردیے ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس کے نامز کردہ ججوں کے ناموں پر اختلاف رائے پیدا ہو جس کے بعد ووٹنگ کرائی گئی۔جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل اور وزیرقانون نے پانچوں ججوں کی مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ سندھ کے دو ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے مخالفت میں جب کہ تین نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن نے ججوں کی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ پانچ ووٹ مخالفت میں آنے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بغیر کچھ کہے ختم کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر