لاہور (نیشنل ٹائمز): اسپیکر پنجاب اسمبلی کےانتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی بھی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ اجلاس مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا، ایجنڈے میں پارٹی کے معاملات زیر غور آئیں گے، اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیاجائےگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا معاملہ: تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب



