اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججز پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس کچھ کہے بغیر ختم کردیا گیا۔دھمکی ملی تھی 19ویں ترمیم پاس کرو ورنہ 18 ویں ترمیم کو اڑا کر رکھ دیں گے: بلاولذرائع کے مطابق جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، اور وزیرقانون نے مخالفت میں ووٹ دیا،سندھ کے 2 ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ نے نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 2 نامزدگیوں کی مخالفت، 3 کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق چار کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کے نامزد کردہ 5 ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد



