کیا ایلون مسک کبھی اخبارات بھی بانٹتے تھے؟

پیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر پر صحافت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ٹوئٹس کی ایک سیریز میں مسک نے صحافت کی اپنی تعریف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘صحافت میں 99 فیصد ایسا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی کہانی پڑھ کر اس میں تھوڑی بہت تبدیلی کرکے شائع کردیا جاتا ہے’۔ایلون مسک نے لکھا ‘عجیب بات یہ ہے کہ اب بھی کچھ پبلیکیشنز ہاؤسز روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کاغذی کاپیاں چھاپتے ہیں’۔ایلون سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ‘جب آپ بچے تھے، تب آپ نے کبھی اخبارات بانٹے ہیں؟’انہوں نے طنزیہ جواب دیا ‘جی ہاں، لیکن میں نے 8 ہزار سال پہلے اخبار بانٹے تھے’۔

واضح رہے کہ یہ ٹوئٹس اس وقت سامنے آئیں جب مسک کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ ان کے گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں تاہم مسک نے ان خبروں کی تردید کی اور برن کو صرف دوست قرار دیا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر