یوکرینی صدر فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا شکار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی ملک میں موجودہ جنگی صورتِ حال کے دوران ایک فیشن میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا شکار ہو گئے۔ولادیمیر زیلنسکی نے اپنی اہلیہ، یوکرین کی خاتونِ اوّل اولینا زیلنسکا کے ساتھ مذکورہ میگزین کے لیے ایک رومانوی فوٹو شوٹ کروایا ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ایسی صورتِ حال میں جب یوکرین میں روسی مداخلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوکرینی صدر پر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔یہ فوٹو شوٹ یوکرین کی خاتونِ اوّل اولینا زیلنسکا کے غیر اعلانیہ، غیر سرکاری دورۂ امریکا کے تناظر میں کروایا گیا ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ اولینا زیلنسکا نے امریکا میں کانگریس سے خطاب کیا۔اُنہوں نے اس خطاب میں کہا کہ وہ خاتونِ اوّل نہیں بلکہ ایک ماں اور بیٹی کی حیثیت سے امریکی کانگریس سے بات کر رہی ہوں۔اُنہوں نے امریکی قانون سازوں کو یوکرین کے بچوں کی تصاویر دکھائیں جو روسی راکٹوں سے مارے گئے تھے اور امریکا سے یوکرین کی اسلحے کی صورت میں مزید مدد کی درخواست کی۔اُدھر سوشل میڈیا صارفین کو کسی صورت بھی جنگ کے دوران یہ فوٹو شوٹ پسند نہیں آیا۔یہاں ایک نظر صارفین کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر