لبنان میں غذائی اشیا کی قلت، مظاہرین نے بیکریوں پردھاوا بول دیا

بیروت (نیشنل ٹائمز): لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیا کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے خلاف احتجاج کیا۔مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا اورکھانے کی اشیا لوٹ لیں۔ملک میں آٹے کی شدید قلت کا ذمہ دار آٹے کی شام کو اسمگلنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ لبنان میں 20 لیٹر پیٹرول کی قیمت 14 ہزار لبنانی پاؤنڈ سے بڑھ کر 6 لاکھ 17 ہزار لبنانی پاؤنڈ ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر