ڈیسکوز کی بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نیپرا نے ڈیسکوز کی بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔نیپرا میں جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، ڈسکوز نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے کہا کہ مہنگا فرنس آئل بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بنا، جبکہ مہنگی ایل این جی بھجی بجلی مہنگی ہونے کا باعث بن رہی ہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کی کھپت کو مدِنظر رکھ کر کیوں نہیں منگوایا جاتا۔نیپرا حکام نے کہا کہ ایل این جی نہ ہونے سے 776 ملین اور سسٹم میں خرابیوں سے 73 ملین سے زائد کا اثر پڑا، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کے باعث 1 ماہ میں 37 ملین سے زائد کا اثر آیا، 1 ماہ کے دوران کل فنانشنل امپیکٹ 888 ملین روپے سے زائد رہا۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا ہے کہ مہنگے پلانٹس چلا کر بجلی پیدا کی گئی، سستے پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بڑھاتے تو قیمت میں کمی آ سکتی تھی، مہنگے پلانٹس چلا کر بجلی مہنگی کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سسٹم میں بہتری کے لیے ڈیسکوز کو کام جاری رکھنا ہوگا۔ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ این ٹی ڈی سی ملک میں سب سے بری کارکردگی دکھانے والا ادارہ ہے، کب تک مہنگی بجلی کی پیداوار جاری رکھیں گے؟سی پی پی اے حکام نے کہا کہ سستے پلانٹس سے بجلی کی پیداواری صلاحیت طلب سے کم ہے۔نیپرا نے ڈیسکوز کی بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور کہا کہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر