سرکاری کمپنیاں ایک کھرب سالانہ سے زائد کے نقصانات کررہی ہیں، وزیر مملکت

 اسلام آباد: وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات ایک کھرب روپے سالانہ سے بھی زائد ہیں۔وزارت خزانہ میں سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ   200 سے زائد سرکاری کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ کچھ کمپنیاں ’’کمپنیز ایکٹ‘‘اور کچھ پارلیمنٹ کے قانون کے تحت قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کمپنیاں نقصانات میں ہیں ۔ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات ایک کھرب روپے سالانہ سے زائد ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیاں بھی مالی خسارے کا باعث  ہیں۔ سرکاری کمپنیاں عالمی معیار کے مطابق چلانا وقت کی ضرورت ہے ۔ حکومت وسائل پیدا کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اخراجات میں کمی اور خسارے کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔حکومت نے سرکاری کمپنیوں کے لیے نیا قانون تیار کیا ہے ۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار سے سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اچھی سفارشات ملنے کی امید ہے ۔ نئے قانون کے تحت سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خزانہ میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ سرکاری کمپنیوں کو کنٹرول کرنا نہیں چاہتی بلکہ ان کمپنیوں کے انتظامی اور مالی معاملات  قانون کے مطابق چلنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر