بھارت: ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات بھارت کی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں پیش آئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کی جنوبی ریاستوں میں مزید گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ریاست بہار میں پیش آئے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ نے عوام سے انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ مرنے والوں کے ورثا کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر سال بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 افراد کی اموات ہوتی ہیں اور اس کی بڑی وجہ شہریوں کا کھلے علاقوں میں کام کرنا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 1995 سے لے کر 2014 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک غیر سرکاری تنظیم کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں اپریل 2020 سے لے کر مارچ 2021 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 34 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر