دعا کراچی کی عدالت میں پیش، تفتیشی افسر صحافیوں کو پستول نکال کر ڈراتا رہا

کراچی: دعا زہرا کو عدالت میں پیش کرنے کے موقع پر پولیس افسر کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی اور پستول نکال کر صحافیوں کو ڈراتا رہا۔پولیس حکام نے دعا زہرا کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی، تفتیشی افسر سعید رند کے ساتھ موجود سادہ لباس اہلکار صحافیوں کو دھکے دیتے رہے۔ کیس کے تفتیشی افسر سعید رند نے صحافیوں کو ڈرانے کے لیے پستول بھی نکال لی اور کہا کہ پیچھے ہو جاؤ سب۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ہمارا آج بچی کو پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ماحول ٹھیک ہے، اب جب تک عدالت حکم نہ دے دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ دعا زہرا کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش نہ کیا جائے، جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی پیش کرنے کے احکامات جاری کریں گے، دعا سے ملاقات کی درخواست جب آئے گی تو اس وقت دیکھا جائے گا۔وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ہم اس بات کی مخالفت کرتے ہیں کہ بچی کو وکیل کرنے دیا جائے، بچی سے جب پہلے لاہور میں ملاقات کرائی گئی ان گنت وکالت نامے سائن کرائے گئے، کچھ میڈیا حضرات ملزم کی فیملی کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔وکیل نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جسٹس اقبال کلہوڑو پر الزامات لگائے ہیں، کہا جا رہا ہے اپنے مائی باپ کو خوش کیا جا رہا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ میڈیا کو دور رکھا جائے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر