پاکستانی علماء کے وفد کی کابل میں کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے ملاقات

پاکستانی علماء کے وفد کی کابل میں کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے ملاقات پاکستان سے افغانستان گئے ہوئے جید علماء کے وفد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کے مابین کابل میں اہم ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے وفد کی قیادت مفتی نور ولی محسود کر رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی وفد نے علماء کو پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔اسلام آباد سے گزشتہ روز کابل پہنچنے والے پاکستانی جید علماء کے وفد کی قیادت مفتی تقی عثمانی کر رہے ہیں۔پاکستانی علماء نے کالعدم ٹی ٹی پی کے تحفظات سنے اور اس سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔پاکستانی علماء کا وفد امارات اسلامیہ کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔ امارات اسلامیہ کی دعوت پر ‏پاکستانی جید علماء کا وفد پیر کی شام اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا۔وفد میں مفتی تقی عثمانی، مختار الدین شاہ کربوغہ، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوار الحق، شیخ ادریس اور مفتی غلام الرحمٰن شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر