اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟ شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنے پر برہم ہوگئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا، فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟ شیخ رشید نے مزید لکھا کہ یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فل کورٹ کا مطالبہ کیاتھا۔پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کی جیت کے بعد تحریک انصاف والےسپریم کورٹ گئے، تحریک انصاف والوں نے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کیس میں فل کورٹ بنایا جائے کیونکہ میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر