اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ججز کی تعیناتی میں چیف جسٹس کی جلد بازی سوالیہ نشان ہے۔یہ خبر بھی پڑھیے: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، ججز کی تقرریوں کا فیصلہ نہ ہوسکاایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے رکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے پہلے مل بیٹھ کر طے کرنا ہوگا آگے کیسے بڑھنا ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، سینئر ججز کو بائی پاس کرنے سے پہلے چیف جسٹس کی نامزدگی کے طریقہ کار کو زیر غور لایا جائے۔
ججز کی تعیناتی میں چیف جسٹس کی جلد بازی سوالیہ نشان ہے، جسٹس فائز



