توڑ پھوڑ کا کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (نیشنل ٹائمز): انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ملزمان نے مقدمات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنےکی درخواست بھی جمع کروادی۔عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کردی۔پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کی گئی ان میں یاسمین راشد، حماد اظہر، یاسر گیلانی، زبیر نیازی، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، اسلم اقبال، محمودالرشید، ندیم عباس، مراد راس، شفقت محمود اور مسرت جمشید شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیےآئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر