عدالت کا فیصلہ مسترد، حکومتی اتحاد کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحاد کی جانب سے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ بینچ کی تشکیل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

حکمران اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے وکلا نے عدالت کے سامنے بھرپور طور پر آئین اور قانون کے مطابق بینچ کو مشورہ دیا لیکن بدقسمتی سے بینچ نے ایک غیر جانبدار کی حیثیت میں ٹھنڈے دل کے ساتھ ہمارے مطالبے کو قبول کرنے کی بجائے اسے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی واضح موقف دینا چاہتے ہیں کہ اگر فل کورٹ مسترد کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور ہم اس کیس کے حوالے سے اس بینچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی نظام میں عدلیہ کے ایسے فیصلے موجود ہیں جنہوں نے حکومتی امور پر رکاوٹ ڈالی لیکن یہ حکومت چاہتی ہے کہ اس میں کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے، ورنہ ہم وزیر اعظم اور پارلیمان کو تجویز دیں گے کہ اس حوالے سے اصلاحات پر مبنی از سر نو قانون سازی کی جائے ،ہم اس طرف متوجہ ہیں اور اصلاحات کی منزل حاصل کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر