دبئی میں موجود آصف زرداری کو فوری نئے انتخابات کیلئے راضی کیے جانے کا انکشاف

لاہور (نیشنل ٹائمز) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو فوری نئے انتخابات کیلئے راضی کیا جا رہا ہے، ملک کی ایک اہم شخصیت دبئی میں موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساق صدر کی دبئی روانگی کے حوالے سے بڑا دعوٰی کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور ایک اہم شخصیت دبئی میں موجود ہیں، آصف علی زرداری کو ملک میں فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے، حالات نظائر اور قرائن بتاتے ہیں زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔

 

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آصف زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ زرادری صاحب اپنے نواسے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی بنی گالا کا کچن سنبھالتے تھی اور زمین الاٹمنٹ اور پنجاب میں تبادلے کے کام کرتی تھی، پی ٹی آئی نے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ زرادری صاحب مرد مجاہد ہیں ان کو بھاگنے کی ضرورت نہیں جلد واپس آئیں گے، بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے، زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آصف زرداری اگر 11سال جیل سے نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ آصف زرداری کی صاحبزادی نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا، ڈکٹیٹرز کا بھی سامنا کیا لیکن آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں۔

بختاور بھٹو نے بتایا کہ ایک نانا کے طور پر آصف زرداری اپنے نواسے کا پہلا جنم دن اور وقت ساتھ گزارنے کے لیے یہاں دبئی پہنچے ہیں۔ آصف زرداری کا یہ وزٹ پچھلے مہینے طبی وجوہات کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر