شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی

دمشق: شام میں ایک گرجا گھر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نامعلوم جانب سے کیئے گئے راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حماہ کے گرجا گھر پر اُس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب وہاں افتتاحی تقریب جاری تھی۔ر روسی فوج کے عہدیدار شریک تھے۔راکٹ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی اور اسٹیج مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی بھی ہوگئے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جنگ زدہ ملک میں کئی مسلح گروپ متحرک ہیں جب کہ عالمی افواج بھی امن کے نام پر جنگ کا عملی حصہ ہیں۔دو سال قبل شام نے دعویٰ کیا تھا کہ داعش کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا ہے اور عسکریت پسند حلب کے دور دراز علاقے میں انتہائی محدود تعداد میں سمٹ گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2014 سے جاری اس جنگ میں 2 لاکھ کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر