صدر مملکت کا افغانستان جانے والے وفد میں شامل مفتی تقی عثمانی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے افغانستان جانے والے علماء کے وفد میں شامل مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے مفتی تقی عثمانی کے ذریعے افغانستان کے طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان طلبہ کو آن لائن تعلیمی سہولیات اور ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے تعلیمی سہولیات کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مفتی تقی عثمانی دورہ افغانستان پر جارہے ہیں اور اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعلیمی مواد ٹیلی وژن کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا جا سکتا ہے، افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاسکتے ہیں ، اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر