فلسطین کے صدر محمود عباس کی شاہ اردن سے ملاقات

فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ اردن محمد عبداللّٰہ سے عمان میں ملاقات کی۔اردن کے خبر رساں ادارے کے مطابق محمود عباس نے شاہ اردن سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کے حوالے سے بات چیت کی۔فلسطین کے صدر نے علاقائی منصوبوں میں اپنے شہریوں کی شمولیت پر زور دیا۔اس موقع پر شاہ اردن نے کہا کہ فلسطینی باشندوں کو باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے لیکن معاشی ترقی اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل نہ نکالا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بھی علاقائی منصوبوں میں شامل ہوں۔شاہ اردن نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ہماری توجہ ایک ایسا ماحول قائم کرنے پر ہوگی جس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات بحال ہوسکیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر