نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے بہت ہوگئی، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں: شیریں مزاری

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہےکہ نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے کہ بہت ہوگئی، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں اور قوم کو الیکشن کراکے فیصلہ کرنا دیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ’نیوٹرلز اور ہینڈلرز نے سزا یافتہ کو حکومت دے دی ہے، ایک سزا یافتہ پی ڈی ایم کی لیڈر ہے، مولانا تو گئے اب وہ کھڈے لائن ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتی، ڈی فیکٹو امپورٹڈ حکومت مریم کے ہاتھ چلی گئی ہے، مریم کی پریس کانفرنس رولز آف بزنس کے خلاف ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیے، کوئی پرائیوٹ شہری بھی منسٹر سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس نہیں کرسکتا، پرائیوٹ شہری کو اسٹیٹ سکیورٹی دی گئی، اسے وزیراعظم سیکرٹریٹ تک رسائی دی گئی ہے وہاں خفیہ فائلیں ہوتی ہیں، مریم نواز بیل پر ہے وہ کورٹ اور ججرز پر حملے کررہی ہیں‘۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ’ہینڈلرز خدا کے واسطے پاکستان کو کس حد تک تباہی کے راستے پر لے کر جائیں گے، صرف اس بات پر کہ عمران خان نےآزاد پالیسی بنائی، ان لوگوں نے جس طرح پاکستان اور معیشت کو ڈبو دیا ہے پھر بھی وہ ان کے پیچھے ہیں، ان میں کیا خاصیت ہے؟ انہیں این آر او ٹو بھی مل گیا ہے، انہوں نے اپنی کرپشن معاف کرالی ہے‘۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ’ہینڈلرز اس ملک سے اور کیا چاہتے ہیں، خدا کے واسطے پاکستان کا خیال کریں، ذاتی پسند اور ناپسند کو چھوڑ دیں، قوم کو الیکشن کراکے فیصلہ کرنے دیں کہ وہ عمران خان کے بیانیے کو سپورٹ کرے گی یا چوروں کے‘۔شیریں مزاری نے کہا کہ ’نیوٹرلز کو خاص پیغام ہے کہ بہت ہوگئی، تین ماہ میں پاکستان کا جو حشر کیا وہ کبھی نہیں ہوا، ابھی بھی ہوش نہیں آئے گا تو کب آئے گا، جب امریکا کی فورسز آجائیں گی، جب سمجھیں گے، یہ میرا ان سے سوال ہے، جس طرح پی ڈی ایم والے پاکستان کا حشر کررہے ہیں آپ کو نظر نہیں آرہا، پوری قوم کو نظر آرہا ہے‘۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر