فرانس میں شدید خشک سالی، کئی محکمے پابندی کا شکار

فرانس میں شدید گرمی اور بارشوں کی کمی کے نتیجے میں خشک سالی میں اضافہ ہو رہا ہے، 88 محکمے خشک سالی سے متاثر ہیں اور پانی کے استعمال میں پابندیوں کے تابع ہیں۔ ماہرین کے مطابق سال کے اس حصے میں جو کہ بارش کے برسنے کا موسم ہوتا ہے، ایسے میں اس قسم کی خشک سالی غیر معمولی رجحان ہے اور امکان ہے کہ یہ صورتحال برقرار رہے گی۔کوٹس ڈی آرمور سے Var (وار) تک، اور موصلے (Moselle) سے لیکر آؤود (Aude) تک کے علاقے میں واقع 88 ڈیپارٹمنٹس کے پریفیکچرز (کمشنر ی) کی طرف سے خشک سالی کے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ان میں سے، Pays de la Loire اور Poitou-Charentes کا علاقہ خاص طور پر متاثر ہوا ہے اور Isère کے کئی علاقوں کو بھی زیادہ سے زیادہ الرٹ لیول پر رکھا گیا ہے، لیکن اس وقت تقریباً پورا فرانس اس صورتحال کی وجہ سے تشویش کا شکار ہے۔سب سے پریشان کن صورتحال دارالحکومت پیرس اور گردونواح کے علاقوں میں واٹر سپلائی کے ذریعے دیا جانے والا پانی زیادہ تر ری سائیکل کیا گیا ہے، جس کے بعد اسے صاف کر کے فراہم کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب شہری پینے کے لیے بازاروں سے بوتلوں میں بند پانی خریدنے پر مجبور ہیں اور اس مہنگائی میں پینے کے پانی کا اضافی خرچہ بھی برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر