پاکستان کا سری لنکا سے موازنہ اور معیشت پر منفی تجزیے درست نہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے پاکستان کی معاشی صورت حال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی منفی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہمارا سری لنکا سے موازنہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے حالیہ دنوں میں معاشی صورتحال کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اور اسٹیٹ بینک سے متعلق پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگلے 12مہینے عالمی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں لیکن پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کا کور موجود ہے اس لیے پاکستانی معیشت اس وقت اتنی کمزور نہیں جتنا لوگ اسے سمجھ رہے ہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ بیشتر ممالک کے مقابلے میں ہمارے اشاریے بہت بہتر ہیں، ہماری ترقی کورونا سے متاثرہ معیشتوں میں سب سے بہترین تھی،گزشتہ سال ہماری ترقی کی شرح تقریباً 6 فیصد رہی اور کوشش ہے اس سال ترقی شرح مزید بہتر ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام قرضوں کے اشاریے بہت بہتر ہیں، چاہے وہ بیرونی ہوں یا اندرونی اور اس کی تین بنیادی وجوہات ہیں۔پاکستان پر عوامی قرضوں کی سطح گھانا، مصر، زمیبیا اور سری لنکا سمیت دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہت کم ہے، جی ڈی پی پر ہمارا عوامی قرض 70 فیصد ہے جبکہ زمیبیا کا قرض 100فیصد اور سری لنکا کا قرضہ اس وقت 120 فیصدپر پہنچ چکا ہے۔دوسری وجہ بیرونی قرضہ ہے، پاکستان پر بیرونی قرضہ 40 فیصد ہے جبکہ تیونس کا 90 فیصد، انگولا کا 120 اور زمیبیا کا 150فیصد سے بھی زیادہ ہے، اس کا مطلب پاکستان کیلئے بیرونی قرضے اتنے اہم نہیں بلکہ اندرونی قرضے اہم ہیں۔تیسری وجہ مختصر دورانیے کے قرضے ہیں، پاکستان کے کیس میں صرف 7 فیصد بیرونی قرضہ ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے پوڈ کاسٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ ریویو بہت مشکل تھا لیکن اب اس پر اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے جس کی ہمیں خوشی ہے، اگلے 12 مہینے جن ملکوں کے پاس آئی ایم ایف پروگرام ہو گا وہ محفوظ رہیں گے جبکہ دیگر ممالک مشکلات کا شکار رہیں گے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 9.3 بلین ڈالر ہیں جسے ہم بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کے ذخائر کی اس وقت وہ سطح نہیں ہے کہ ہم پریشان ہوں اور سوشل میڈیا پر جو بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ پاکستان کی معیشت کے لیے doomsday ہے تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ڈاکٹر عنایت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ذخائر کی صورت حال بہتر ہے جس کے ذریعے ہم کچھ ماہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر