’سپر یم کورٹ سمیت تمام فورمز پر بتا دیا کہ سندھ کیساتھ پھر زیادتی کی جا رہی ہے‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے جسے باہمی فیصلوں سے مل کر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔بہادرآباد مرکز پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے جنر ل ورکرز اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ ہمیں اس سوال کا جواب دیا جائے کہ اند رو ن سندھ اور کر اچی میں جہاں پیپلز پا رٹی کی یو سی تھی وہا ں 20 ہزار افراد کی یو سی بنا دی گئی اور ہماری یو سی 90ہز ار افراد پر بنائی گئی ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ 90ہزار میں تو 3یو سیز بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک تحریک ہے اور اس تحریک میں شہد اء کی بے شمار قر بانیاں شامل ہیں، ان کا خون ہما ری بنیادوں میں مو جود ہے جو لو گ اس تحریک میں شامل ہوں وہ کھلے دل کے ساتھ آئیں اور تنظیمی ڈسپلن کی سختی کے ساتھ پابندی کر یں۔خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم نے سپر یم کو رٹ سمیت ملک کے تمام فورمز پر بتا دیا ہے کہ سندھ کے ساتھ پھر زیا دتی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت ایم کیو ایم کے مطالبات جعلی مردم شماری کے چار سال بعد ہی نئی مر دم شماری کر نے پر راضی ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کر اچی وسیم اختر نے کہا کہ ہماری کو شش تھی کہ 140-A کے تحت بلدیا تی ادارو ں کو مضبو ط کیا جائے، سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کیلئے من پسند حلقہ بندیاں کی جس سے شہری سندھ کا براہ راست نقصان ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر