دنیا بھر میں گندم کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم کی برآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی ناکہ بندی کی وجہ سے بحیرۂ اسود میں یوکرینی گندم سے بھری بحری جہازوں کو ترکیہ (ترکی ) جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، ترکیہ سے گندم دنیا بھر میں بھیجی جا سکے گی۔روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی رہائش گاہ پر ہوا، معاہدے پر دستخط کے بعد تمام نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔معاہدے کے تحت یوکرین، روس اور ترکیہ نے استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ کاری سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو یوکرین سے دنیا کو اناج کی برآمدات کے معاملات دیکھے گا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر