’اُن پر پریشر بہت زیادہ تھا‘، مونس نے چوہدری شجاعت سے گفتگو کا احوال بتادیا

لاہورر(نیشنل ٹائمز): سابق وفاقی وزیر اور (ق) لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ’ چوہدری شجاعت سے خط کے حوالے سے بات ضرور ہوئی تھی، ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ہے جس پر انہوں نے کہا خط لکھا ہے اور یہ لکھا ہےکہ (ق) لیگ والے کسی کو ووٹ نہ دیں ‘۔لیگی رہنما نے کہا کہ ’ میں نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ آپ کا دل ہے کہ پرویز الٰہی ابھی الیکشن نہ جیتیں، اس پر انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا ہوں پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضرور بنیں لیکن عمران کے نہ بنیںمونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ’چوہدری شجاعت پر کمرے میں اور کوئی پریشر بہت زیادہ تھا جس وجہ سے انہوں نے معذرت کی تو میں نے بھی معذرت کرلی اور میں سلام کرکے نکل آیا‘۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری سالک سے ابھی کوئی رابطہ نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر