چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، یہ ملک زرداری سیاست کا حامل نہیں ہوسکتا، ڈپٹی اسپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہینِ عدالت میں طلب کرنا چاہیے، آپ اس طرح عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کو دوبارہ اقتدار دیا جائے وہ الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پلان بی ہمارا نہیں، اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کل ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، آئین کو ملیامیٹ کردیا گیا، انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ سے امید ہے کہ ہمیں انصاف ملےگا، انصاف نہیں ملے گا تو پھر لوگ خود اپنا راستہ بنائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کو پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں نفرت کی نظرسے دیکھا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر