عمران سپریم کورٹ کو سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پانامہ سے لے کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ تک یہ ہی کھیل کھیل رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پہلے اداروں پر حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رات سے ہی ہمیں پتا چل گیا تھا کہ آصف زرداری کوئی گیم چلا رہا ہے، ہمیں پتا تھا کہ اس نے کوئی گیم کرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، سندھ کے پیسوں سے یہ تمام خرید و فروخت ہو رہی تھی، ہم نے پہلے سندھ ہاؤس میں اور آج بھی تماشہ دیکھا، سندھ ہاؤس میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان اسمبلی کی بولیاں لگیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر