الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جمعرات کی تقریر کا مسودہ منگوا لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جمعرات کی تقریر کا مسودہ منگوالیا۔جمعرات کے روز لاہور کے لبرٹی چوک میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، جنہوں نے پنجاب ضمنی الیکشن کروایا انہیں سزا دینی چاہیے۔تاہم اب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی اس تقریر کا مسودہ منگوالیا ہے اور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا وقت بتائے گا کہ بددیانت کون ہے۔دوسری جانب اس سے قبل ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتانےکی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہو گیا، حکومتی لوگوں کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔جس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئےعمران خان کے الزامات کا نوٹس لیا تھا ۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی بھکر اور لیہ میں تقریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جب کہ 8 جولائی کو خوشاب میں کی جانے والی تقریر کا ریکارڈ بھی مانگا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر