وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت، مونس الہیٰ کا جانا بھی معنی خیز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے لیٹر کی بازگشت ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کا پنجاب اسمبلی سے روانہ ہونا بھی معنی خیز ہے۔اس تمام تر صورتحال میں چوہدری شجاعت کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب سینیئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب کےنام خط لکھا ہے جس کے مندرجات ابھی سامنےنہیں آئے۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اب تک اجلاس شروع نہیں ہوسکا جبکہ اس اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر