ڈالر کی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہوگیا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 19 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 269 پوائنٹس کم ہو کر 39652 کی سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے اور اوپن مارکیٹ میں مزید 4 روپے بڑھی۔جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید مزید 2.75 روپے کے اضافے سے 225.00 روپے سے بڑھ کر 227.75 روپے اور قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 225.50 روپے سے بڑھ کر 228.50 روپے ہو گئی جو کہ نئی ریکارڈ قیمت ہے۔اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کے مزید اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 224.00 روپے سے بڑھ کر 228.00 روپے اور قیمت فروخت 225.00 روپے سے بڑھ کر 229.00 روپے ہوئی۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیاسی عدم استحکام اور ملکی معیشت سے متعلق گردش کرتی منفی خبروں کے اثرات کے سبب ایک روز کے مثبت رحجان کے بعد پھر مندی کا شکار رہی۔سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 628 پوائنٹس کی کمی ،40 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی ،انڈیکس 20 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر