دعا کا شوہر ظہیر اکاؤنٹس، شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ظہیر احمد اور شبیر کی جانب سے دائر درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کچھ دیر میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ظہیر اور شبیر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ کراچی میں دعا زہرا کیس کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، دونوں کو پیشی کے دوران سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی اور دیگر کو دونوں درخواست گزاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم ظہیر اور شبیر کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ دعا زہرا کی عدم بازیابی پر سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نادرا اور اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر