پولیس کی اسمبلی ہال میں داخلے کیخلاف پرویز الہیٰ کی درخواست دائر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پرویز الہٰی نے اسمبلی ہال میں پولیس سیکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، استدعا کی کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کوئی پولیس والا اسمبلی ہال میں داخل نہ ہو۔سپریم کورٹ میں پرویز الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سیکیورٹی کرنے دی جائے۔درخواست میں پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن،PTI کے پاس 186، ن لیگ کے 179 ارکان ہوٹل میں موجودپرویز الہٰی نے درخواست میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات کر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اور شفاف انتخابات کا حکم دے چکی ہے۔پرویز الہٰی کا درخواست میں موقف ہے کہ شکست نظر آتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں آج ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو مراسلہ لکھا جس میں انہوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر