بیلجیئم کے قومی دن پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری

باسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یلجیئم میں آج قومی دن منایا جا رہا ہے، یہ ہر سال 21 جولائی کو اس دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جب 1831ء میں پرنس لیوپولڈ آف سسیکس کوبرج گوتھا نے بیلجیئم کے پہلے بادشاہ کے طور پر حلف اٹھایا اور بیلجئین آئین کی بنیاد رکھی تھی۔اس موقع پر مقامی وقت کے مطابق آج دن کے 4 بجے سے لے کر 6 بجے تک بادشاہ کے پرانے محل کے سامنے ملٹری پریڈ منعقد ہوگی جبکہ رات کے وقت پارک سائنکانتیر میں ایک میوزک فیسٹیول اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں بیلجیئم کے آلو سے بنے ہوئے فرائیز (جنہیں Frites بھی کہا جاتا ہے) بنانے والے اسٹال کو نمایاں دکھایا گیا ہےضح رہے کہ مختلف تحقیقات کے مطابق آلو کے بنے ہوئے قتلے جنہیں بعد میں تیل میں تلا جاتا ہے، انہیں غلط طور پر فرنچ فرائز کہا جا رہا ہے، یہ بنیادی طور پر بیلجیئم میں سب سے پہلے بنائے گئے تھے۔یاد رہے کہ بیلجیئم دنیا کے 150 ممالک کو صرف آلو سے بنی ہوئی مختلف فروزن مصنوعات فروخت کر کے 1.75 ارب یورو حاصل کر رہا ہے۔ان مصنوعات میں فرائیز، آلو کو پیس کر بنائی گئیں، (میشڈ پوٹیٹو) اشیاء، چپس، دانے اور فلیکس شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر