یہودی صحافی مکہ کے مقدس مقامات میں داخل، ڈاکیومینٹری بھی بنائی

ریاض (نیشنل ٹائمز): یہودی صحافی سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوا اور جبل رحمت پر بھی چڑھتا دیکھائی دیا۔اسرائیل کے نیوز چینل 13 نے ایک رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی صحافی گِل تمرے نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور جہاں اس نے مسجد الحرام کی طرف سفر کیا اور جبلِ رحمت پر بھی چڑھا جبکہ سعودی قوانین کے تحت کوئی بھی غیر مسلم اِن مقدس مقامات پر داخل نہیں ہوسکتا۔اسرائیلی صحافی نے تقریبا 10 منٹ کی ڈاکیومینٹری بنائی جسے ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا جبکہ صحافی کے ساتھ بظاہر ایک مقامی گائیڈ موجود تھا، جس کا چہرہ ویڈیو میں دھندلادیا گیا تاکہ پہنچان نہ ہوسکے۔گلِ تمرے کیمرے کے سامنے ہیبرو زبان میں آہستہ آواز کے ساتھ بولتے ہیں اور بعض اوقات وہ اپنی اسرائیلی شناخت چھپانے کے لیے فورا انگریزی زبان بولنا شروع کردیتے ہیں تاکہ اسکی شناخت نہ ہوسکے۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیر برائے علاقائی تعاون ایساوی فریج نے مکہ سے متعلق ایک اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ صرف ریٹنگ کی خاطر اس رپورٹ کو نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ اور نقصان دہ تھا۔اسرائیلی صحافی نے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی کو یہ ویڈیو بری لگی ہو تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔ اس پوری کوشش کا مقصد مکہ کی اہمیت اور دین اسلام کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا تھا اور ایسا کرتے ہوئے مذہبی رواداری اور شمولیت کو فروغ دینا تھا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر