بلدیاتی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سُن کر حیرانی ہوئی: اسد عمر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کراچی و حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخاب کے التواء پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سُن کر حیرانی ہوئی۔جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات صرف 3 دن پہلے ملتوی کر دیے گئے، الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بارش بتائی گی، یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہوچکا ہے، کسی پاکستانی کو یقین نہیں کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف انتخاب ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ہرطرف بَلّا چلا، پی ڈی ایم کی جماعتیں اس سے گھبرا گئیں، قوم اب فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ اپنی حقیقی آزادی لے کر رہے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن کروائیں گے ان کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے صرف پاکستانی عوام کریں گے، ضمیروں کی منڈی لگانے والوں کو کسی صورت عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر