وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن، ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے کل ہونے والے الیکشن کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ارکان اور اسٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، اسپیکر باکس، آفسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی جبکہ میڈیا گیلری کھلی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ارکان ساتھ رکھیں، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ارکان کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف گیٹ سے ہوگا۔سیکریٹری اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اسمبلی سیکریٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر