برطانیہ: ریکارڈ توڑ گرمی کے بعد سیلاب کا امکان، وارننگ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑنے کے بعد اب آنے والے دنوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے وارننگ جاری کر دی ہے کہ شدید گرمی پڑنے کے بعد اب انگلینڈ کے کچھ حصّوں میں اچانک سیلاب بھی آ سکتا ہے۔حکومت کی جانب سے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بدھ کو شدید بارش کے بعد انگلینڈ میں سیلاب آسکتا ہے اور یہ صورتِ حال 5 روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔ میٹ آفس نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ کی سہ پہر کو انگلینڈ کے وسطی، جنوبی اور مشرقی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔اس بارش کی وجہ سے انگلینڈ کےجنوب اور مشرقی حصوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ تر مقامات پر صرف ہلکی بارش ہی ہو گی۔سیلاب کی وارننگ جاری ہونے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ سال موسمِ گرما کے دوران لندن میں آنے والے سیلاب کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔صارفین کی جانب سے یہ ویڈیوز اور تصاویر موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے شیئر کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر