روس نے یوکرین کے مزید حصے کو ہتھیانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے: امریکا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کریمیا کی طرح یوکرین کے مزید حصے پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روس یوکرین کے مزید حصے کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر چکا ہے۔جان کربی نے بتایا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے قبضہ شدہ علاقے کو ساتھ ملانے کے لیے رواں برس ستمبر تک ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ روس نے 2014 میں ایک ریفرنڈم کے بعد کریمیا کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی بے وقوف نہیں ہے، روسی صدر 2014 کے طریقہ کار کو دوبارہ اپنانا چاہتے ہیں۔جان کربی نے الزام عائد کیا کہ روس نے یوکرین کے مزید حصے پر قبضے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے حمایت یافتہ حکام کو کیف میں تعینات کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے منصوبے کو بے نقاب کر رہے ہیں تاکہ دنیا جان سکے کہ یوکرین کے مزید حصے پر ماسکو کے قبضے کا غیر قانونی منصوبہ پہلے سے طے شدہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ایسا ہونے کی صورت میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے فوری ردعمل دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر